زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے حوالہ سے آڈیوز سامنے آئیں جس میں خواتین آپس میں بات کر رہی ہیں، ان آڈیوز کے سامنے آنے پر مختلف شخصیات کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے وہیں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہے
پی ڈی ایم کے قائد، مولانا فضل الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو افسوسناک اور اخلاقی پستی کے معاملات کی اطلاعات زمان پارک کے اطراف سے آ رہی ہیں اور جس کی تصدیق گزشتہ دنوں کی آڈیو لیکس سے بھی ہورہی ہے شرافت اسکاذکر کرنے سے بھی قاصر ہے،یہ وہی اخلاق باختگی کا کلچر ہے جس کو ہمارے معاشرے پہ مسلط کرنے کے لیےعمران خان کواس قوم پرمسلط کیا گیا تھا
جو افسوسناک اور اخلاقی پستی کے معاملات کی اطلاعات زمان پارک کے اطراف سے آرھی ھیں اور جس کی تصدیق گزشتہ دنوں کی آڈیو لیکس سے بھی ھورھی ھے شرافت اسکاذکر کرنے سے بھی قاصر ھے،یہ وھی اخلاق باختگی کا کلچر ھے جس کو ھمارے معاشرے پہ مسلط کرنے کے لیےعمران خان کواس قوم پرمسلط کیا گیا تھا
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) March 8, 2023
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکن اورسنئیر رہنما یاسمین راشد کی نوشین نامی پی ٹی آئی کارکن کے ساتھ ایک مبینہ آیڈیو لیک ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی کا گھناؤںا چہرہ سامنے آیا ہے پی ٹی آئی کا رکن نوشین یاسمین راشد سے کہتی ہیں کہ آپ سے ڈسکشن کرنی تھی لیڈیز کو رات گئے تک زمان پارک میں نہیں رکنا چاہیئے-یہ آتی ہی شام کو ہیں دن کو آتی ہی نہیں اور پھر یہ ساری رات 1 ڈیڑھ 2 بجے تک مردوں کے خیموں میں گھسی رہتی ہیں،میں نے آج ان کی حوصلہ شکنی کی تو میرے خلاف محاذ بنا دیا گیا- جس پر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ کرنے دو نوشین انہیں جو کرتی ہیں،تم اس سب کے لئے ذمہ دار نہیں ہو کرنے دو جو کرتی ہیں کوئی ایسی بات نہیں- نوشین نے کہا کہ آپ نے کہا تھا نا کہ 10 بجے کے بعد عورتیں نا رکیں،ڈاکٹر یاسمین کہتی ہیں کہ اگر وہ رکیں تو اپنے رسک پر رکیں ہماری طرف سے نہ رکیں اس کے باوجود بھی رکتی ہیں تو کوئی مسئلہ ہوا تو ان کا ہو گا آپ نے تو ان کو روکا اور پیغام پہنچا دیا اس کے باوجود کوئی مسئلہ ہوا تو وہ خود ذمہ دار ہوں گی-
زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی
عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی
قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،
مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ وزیرآباد میں عمران خان پر مبینہ حملے کے بعد سے عمران خان زمان پارک میں ہیں،عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے عقب میں خیمے لگائے گئے ہیں، گرین بیلٹ پر بھی خیموں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا زمان پارک میں پی ٹی آئی کے کارکنان موجود ہیںَ عمران خان کو ممکنہ گرفتاری سے بچانے کے لئے پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ کو گھیرے میں لیا ہے، پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے ٹینٹ اور خیمے لگائے گئے،خواتین کارکنان کیلئے بھی خصوصی ٹینٹ لگایا گیا ہے، زمان پارک میں خواتین کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود ہے،نوجوان بھی موجود ہیں،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک کے باہر حاضری رجسٹر لگایا ہے ، جتنے بھی ان کے ایم این اے اور ایم پی ایز ہیں ان کی ڈیوٹیاں لگائی جا رہی ہیں کہ وہ باہر آکر زمان پارک بیٹھیں اراکین کو زیادہ سے زیادہ بندے لانے کا کہا گیا ہے تا کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کو روکا جا سکے، اضلاع کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ ہر ضلع سے بندے لانے ہیں،