زمان پارک، 3 واٹر کینن، 8 تھانوں کی گاڑیاں، 2 پی آر یو کی گاڑیوں کو پہنچا نقصان

0
57
zaman park

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس عملدرآمد کے لئے آئی تو تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس پر پتھراؤّ کیا، پٹرول بم چلائے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا

اس حوالہ سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے کئے گئے آپریشن کےد وران سرکاری نقصان کی تفصیلات سامنے آئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق کارکنوں نے 3 واٹر کینن، 8 تھانوں کی گاڑیاں اور 2 پی آر یو کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ایک بس کو جزوی نقصان اور واٹر ٹینکر کو مکمل طور پر جلا دیا ،تین واٹر کینن کا ساڑھے 58 لاکھ کا نقصان ہوا، 42 لاکھ 50 ہزار مالیت کا واٹر ٹینکر مکمل جلا دیا، تمام گاڑیوں کا ایک کروڑ 10 لاکھ 90 ہزار کا نقصان ہوا، ٹریفک سیکٹر شادمان میں 8 موٹرسائیکلز 125 اور 2 اڑھائی سو سی سی بائیکس جلائی گئیں۔ موٹرسائیکلوں کی مالیت 23 لاکھ روپے تھی ،

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارکنان کی جانب سے وائرلیس سیٹ اور کمیونیکیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچایا گیا،کیمرے کمپیوٹر سسٹم اور کونز کی مد میں 11 لاکھ کا نقصان ہوا۔ پٹرول بم لگنے سے روزنامچے کا 2 سال کا ریکارڈ جل گیا۔ جولائی 2020 سے دسمبر 2022 تک تمام چالان بکس کا ریکارڈ بھی جل کر راکھ ہو گیا

دوسری جانب عمران خان نے ملک بھر میں مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے آتے ہی ملک بھر میں روزانہ مقدمات درج ہورہے ہیں وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا، جان کو شدید خطرات ہیں، درج مقدمات کا ریکارڈ دیں،پولیس کو عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روک دیں، درخواست میں سیکریٹری داخلہ، صوبوں کے آئی جی پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے فریق بنائے گئے ہیں،

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Leave a reply