زمان پارک میں پھر متوقع پولیس آپریشن،تحریک انصاف عدالت پہنچ گئی

0
44
zamanshel

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ ہے، پولیس آپریشن رکوانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے زمان پارک میں متوقع پولیس آپریشن رکوایا جائے، درخواست دائر ہونے کے بعد سماعت کے لئے بھی مقرر کر دی گئی ہے،جسٹس سلیم شیخ عمران خان کی متفرق درخواستوں پر آج ہی سماعت کریں گے، مران خان کی جانب سے درخواستیں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہیں

دوسری جانب زمان پارک میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں تحریک انصاف کے 90 کارکنان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے ، زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تحریک انصاف کے 90 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ،زمان پارک آپریشن میں گرفتار کئے گئے آٹھ کارکنان کی ضمانت کی درخواست عدالت نے منظور نہیں کی، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق آج ہی کارکنان کو رہا کروانے کی کوشش کی جائے گی،

واضح رہے کہ عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کیا تھا ، اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، پولیس کو زمان پارک آپریشن کے دوران اسلحہ بھی ملا تھا ، آئی جی پنجاب نے آپریشن کے بعد میڈیا کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ زمان پارک آپریشن کالعدم تنظیموں کے افراد کی موجودگی کی وجہ سے کیا گیا

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

Leave a reply