باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں پولیس نے آپریشن کیا ہے
پولیس کا دعویٰ ہے کہ زمان پارک سے اسلحہ ملا ہے،اسکی ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ہیں، زمان پارک آپریشن پولیس سرچ وارنٹ لے کر کرنے گئی تھی لیکن وہاں موجود تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس نے کرین سے دروازہ توڑا اور اندر پہنچی، زمان پارک سے ملنے والی اسلحہ کی دو ویڈیوز سامنے آئی ہیں
عمران خان کے گھر سے برآمد ہونے والا اسلحہ ہولیس کی موبائل میں تھانے منتقل کیا جارہا ہے#baaghitv #pakistan #lahore #ZamanPark pic.twitter.com/rlrireQWnc
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 18, 2023
زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ سے اسلحہ برآمد#baaghitv #pakistan #lahore #BREAKING pic.twitter.com/FoJYrZPWUx
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 18, 2023
دوسری جانب فواد چودھری کا کہنا ہے کہ زمان پارک سے پولیس فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئی پولیس نے عمران خان کے گھر کے بسکٹ تک نہیں چھوڑے یہ ہے سرچ وارنٹ ،مکمل نقصان کا اندازہ لگا کر پرچہ دیں گے،اسلام آباد سے لاہور تمام شہر اس وقت بحران میں مبتلا ہیں،عمران خان کے گھر پر حملہ ناقابل قبول ہے ،اس پر احتجاج ہو گا،
تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے کہا ہے کہ پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا ،بشریٰ بی بی گھرمیں اکیلی ہیں ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے
اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج
عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،
عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے