ضمانت کی مٹھائی کھانے سے پہلے ذہن میں رکھیے گا کہ لوٹ مار کا حساب دے کر ہی جان چھوٹنی اور قطری شہزادے اب مدد کو نہیں آئیں گے، شہباز گل
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، شہباز شریف کی ضمانت پر رد عمل دیتے ہوئے کہ ضمانت کی مٹھائی کھانے سے پہلے ذہن میں رکھیے گا کہ لوٹ مار کا حساب دے کر ہی جان چھوٹنی اور قطری شہزادے اب مدد کو نہیں آئیں گے،
بتانا تھا کہ ضمانت کی مٹھائی کھانے سے پہلے ذہن میں رکھیے گاجان آخر لوٹ مار کا حساب دے کر ہی چھوٹنی ہے دوسرا کوئی آپشن نہیں- ڈیل ملنی ہے-نہ سعودی قطری لبنانی شہزادے آپ کی مدد کو آنے والے ہیں کیونکہ وہ بھی آپ کے کرتوت جان چکے ہیں اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ عمران خان ڈیل نہیں کرتا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 3, 2020
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی کرپشن دھیلے کی نہیں بہت زیادہ ہے، آپ نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، کبھی یہ اس کرپشن کا الزام ان لوگوں پر ڈال دیتے ہیں جو دنیا سے چلے گئے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کورونا پرسیاست کرنے آئے تھے، بھینسوں کے پیچھے چھپنا پڑرہا ہے بوکھلاہٹ تو ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مشرف سے معافی مانگ کر بیرون ملک فرار ہونا آپ کا ماضی ہے، ارسطو صاحب بتائیں گے کہ شہزادہ مقرن اور سعد الحریری کن کے ضامن تھے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب معافی نامے کی خلاف ورزی کی تو آپ کو لینے یہ دونوں پاکستان کیوں آئے تھے؟
شہباز گل کا کہنا تھا کہ مشرف دورمیں معافی نامہ لکھ کر فرار ہونے والے اسی قسم کی ڈیل کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کو بھی لاک اپ میں رکھیں تو پریشان ہوتے ہیں یہ صرف تاثر دیتے ہیں کہ جیسے سپر ہیومن ہیں، یہ صرف تاثر دیتے ہیں ان میں ارطغرل غازی کوئی نہیں ہے۔
شہباز گل کا کہنا ہے کہ رانا ثناء سیاسی مافیا ہیں، سیاسی مافیاؤں کی مونچھوں پر تاؤ ہوتا ہے آگے پیچھے گاڑیاں ہوتی ہیں