پرویز الہی کی ایف آئی اے کیسز میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا ریکارڈ طلب

،کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی
0
41
pmlq

لاہور ہائیکورٹ: ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے باوجود پرویز الہی کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا

جسٹس راحیل کامران نے قیصرہ الہی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ، تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ سرکاری وکیل کے مطابق پرویز الہی کی نظر بندی 14 اگست کو ختم ہوچکی ہے سرکاری وکیل کے مطابق قیصرہ الہی کی درخواست غیر موثر ہوچکی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز الہی کی ایف آئی اے کیسز میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا ریکارڈ طلب کرلیا ،درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پرویز الہی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن 16 جولائی کو جاری کیا گیا درخواست گزار کے مطابق پرویز الہی کے تمام کیسز میں ضمانت منظور ہوچکی تھی دو روز تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیا سرکاری وکیل کے مطابق ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر پرویز الہی کو رہا نہیں کیا گیا تھا درخواست پر مزید سماعت 22 اگست کو ہوگی

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

دوسری جانب سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو 21 اگست کو پرویز الہی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر ہائیکورٹ 21 اگست کو فیصلہ نہیں کرتی تو گرفتاری کا عبوری حکمنامہ معطل تصور ہو گا،لاہور ہائیکورٹ نے عبوری حکمنامے میں پرویز الہی کی ضمانت مسترد کی تھی ،جسٹس اعجازالااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی

Leave a reply