نوشہروفیروز:زمین کے تنازع پر فائرنگ ، 4 افراد ہلاک

نوشہروفیروز:زمین کے تنازع پر فائرنگ ، 4 افراد ہلاک #Baaghi

نوشہروفیروز میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک-

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا عدالت میں پیشی سے واپسی پر کار پر فائرنگ کی گئی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

جبکہ کراچی سپرہائی وے جمالی پل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ڈاکوؤں سے مقابلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئےعلاوہ ازیں شانتی نگر اور نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

Comments are closed.