زمین کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں، دو بھائیوں نے ایک شخص کو قتل کر دیا
کراچی کے علاقے ناظم آباد انکوئری آفس کے قریب فائرنگ سے کاشف نامی شخص کو قتل کر دیا گیا، واقعہ کا مقدمہ کلبہار تھانے میں درج کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کے بھائی یاسر کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔مقتول کاشف کو زمین کے تنازع پر قتل کیا گیا۔ میرے بھائی کاشف کو مکان کے تنازع پر دو بھائیوں نے قتل کیا۔مقدمے میں انس اور علی دونوں بھائیوں کو نامزد کیا گیا۔ساڑھے سات بجے بھائی کو گولی لگنے کی اطلاع ملی۔کاشف کو عباسی منتقل کرنے کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔
دوسری جانب تھانہ پیرص باد کی حدود میں قصبہ نیو میانوالی کالونی ساول چوک پر نیل سکندر شاہ مزار کے پاس ایک موٹر سائیکل پر دو مسلح جوان آئے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ذروش خان عمری 38 سالہ کو نامعلوم وجوہات کی بنیاد پرگولی مار کر ذخمی کر دیا ،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
علاوہ ازیں ضلع ویسٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 18 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں ،4 ڈکیت ،اسٹریٹ کرمنل، ،9 منشیات فروش، ،5 جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ تھانہ گلشن معمار پولیس نے اسٹریٹ کرائم و منشیات سپلائی میں ملوث ملزمان بنام احمد خان ولد گلزار اور محمد جہانگیر ولد محمد فاروق کو غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 1 کلو سے زائد چرس اور زیر استعمال موٹرسائیکل سمیت گرفتار کیا۔برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KGI -9690 کی گمشدگی کی درخواست تھانہ سمن آباد میں داخل ہے۔ تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان بنام کامران ولد محمد گل اور سمیع اللّٰہ ولد صادق کو اسلحہ کے زور پر چھینے گئے موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ، ویکسینیشن کارڈ اور شناختی کارڈ سمیت گرفتار کیا۔