اے سی سی اے میں ٹاپ کرنے والی پاکستانی طالبہ زارہ نعیم نے ’پارٹی گرل‘ دینا نیر سے موازنہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی :گزشتہ دنوں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ زارا نعیم اور پارری ویڈیو سے وائرل ہونے والی پارٹی گرل دنانیر مبین خبروں کی زینت بنی رہیںاس ویڈیو میں دنانیر اپنے دوستوں کے ہمراہ ہلا گلا کرتی ہوئی منفرد لہجے کے ساتھ ویڈیو بناتی ہیں جوکہ بعد ازاں کافی مقبول ہوئی۔
دینانیر مبین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے زارا نعیم کے برعکس دینانیر کو میڈیا کوریج زیادہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا جارہا تھا۔
زارا نعیم اور دنیا نیر کے بیک وقت مشہور ہونے کے بعد دونوں کی تصاویر اکثر ایک ساتھ شیئر کی جارہی تھیں اور دونوں کا موازنہ کیا جا رہا تھا۔ لیکن یہ بات زارہ نعیم کو پسند نہیں آئی تاہم اب زارا نعیم نے اپنا موازنہ دینانیر سے کیے جانے پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
زارا نے ایک انٹرویو میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے یہ باتیں سن کر بہت مایوسی ہوئی کیوں کہ دینانیر کے وائرل ہونے میں اس بات کا بھی ہاتھ تھا کہ لوگ ہم دونوں کا موازنہ کر رہے تھے جوکہ میرے نزدیک غلط ہے۔ اُمید ہے دینانیر بھی غلط لگی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی گرل دنانیر مبین کے ساتھ اپنا موازنہ کیے جانے پر قدرے مایوس ہوئی ہیں اور اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔
زارا نے کہا کہ موازنہ ایک جیسے کام پر کیا جاتا ہے لیکن ہم دونوں کے کام مختلف تھے اس لئے ہم دونوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا دو مختلف چیزوں کا موازنہ کیاجانا بالکل غلط ہے اور دو مختلف سمتوں کا ایک ساتھ موازنہ کرنا کوئی عقلمندی نہیں، اس سے کہیں دینانیر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے تو کہیں میری-
انہوں نے کہا کہ تنقید کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرلیتی ہوں لیکن اگر وہ مثبت ہو تو۔