اسد صدیقی اور شہروز سبزواری کی آپس میں کافی دوستی ہے انہی کی طرح‌ زارا نور عباس اور صدف کنول بھی ہیں اچھے تعلقات میں. چند روز قبل شہروز اور صدف کنول کے گھر آئی ہے ایک ننھی پری اس ننھی پری کی پیدائش پر جہاں جوڑے کے بہت سارے دوستوں اور رشتہ داروں نے مبارکباد دیں وہیں اسد صدیقی اور زارا نور عباس پیچھے نہ رہے. زارا اور اسد پہنچے شہروز اور صدف کے گھر اور مل کر دی ان کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد. دونوں نے شہروز اور صدف کی بیٹی کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں ان تصاویر میں دونوں بچی کو پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں اور کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں.زارا نور عباس اس موقع پر کافی خوبصورت لگ رہی ہیں انہوں‌ نے جینز اور ٹی شرٹ‌زیب تن کر رکھی ہے. تاہم

اس ملاقات کی جو تصاویر جاری کی گئی ہیں ان میں‌صدف کنول اور شہروز سبزواری نظر نہیں آرہے صرف اسد اور زارا نور عباس ہی نظر آرہے ہیں. یاد رہے کہ شہروز سبزواری کی صدف کنول کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے انکی پہلی شادی سائرہ یوسف کے ساتھ ہوئی ان میں سے بھی ان کی ایک بیٹی ہے.شہروز کی پہلی بیٹی دوسری بیٹی کی پیدائش کے موقع پر موجود تھی اور اپنی بہن کی آمد پر کافی خوش دکھائی دے رہی تھی.

Shares: