سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے درآمدی گوشت،صنعتی سلائی مشین،کپاس کے درآمدی بیج اور زرعی آب پاشی آلات پر سیلز ٹیکس کی منظوری دے دی –
باغی ٹی وی : اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں کمیٹی نے فنانس ترمیمی بل کا شق وار جائزہ لیا،ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مشینری درآمد پر سیلز ٹیکس عائد کرنے زرعی آب پاشی آلات، گرین ہاؤس کے سامان پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے اور ادویات کے شعبے کو زیرو ریٹڈ رجیم میں شامل کرنے کی تجاویز منظور کر لی گئیں جبکہ گھریلو استعمال کی سلائی مشین،سولر پینل،درآمدی دودھ پر ٹیکس اضافہ مسترد کر دیا ہے۔
ٹیکس نہ دینے والوں کو نوٹس نہیں ان کی آمدنی بتائیں گے:پھر پتے لگ جان گے:شوکت ترین
اجلاس میں ایف بی آر اہلکاروں کی جانب سے ریٹیلرز کے گھروں پر چھا پے مارنے، چادر اور چار دیواری کا تقدص پامال کرنے کی شکایات کے انبار لگا دیئے ریٹیلرز نے کہا ایف بی آر نے بنا جانچ پڑتال چھاپہ مارا،ہمارے اوپر ایف آئی آر درج کی گئی، ہمارے گھروں پر دیواریں پھلانگ کر چھاپے مارے گئے، بیٹے کی منگیتر اور تین سالہ نواسی کے متعلق بھی معلومات دریافت کی گئیں۔
کمیٹی اراکین نے ریٹیلرز کے انکشافات پر برہمی کا اظہار کیا،چیئرمین کمیٹی نے مذکورہ واقع پر ایف بی آر حکام کو پیر تک رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس تو سب کو دینا پڑے گا، نوٹسز نہیں، خود ٹیکس گزار تک پہنچیں گے، لوگ کارروائی سے پہلے محاصل ادا کرنا شروع کردیں، ٹیکس پیئرز کی تعداد دو کروڑ ہونی چاہیے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ سب لوگ اپنا ٹیکس دینا شروع کردیں، اب ہم نوٹس نہیں دیں گے، اب ہم ان لوگوں کوبتائیں گے کہ آپ کی اتنی آمدن ہے، ہم کسی کوہراساں نہیں کریں گے، اگرکوئی ٹیکس ادا نہیں کرے گا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، جوٹیکس ادا نہیں کررہے ان کوچاہیے ہمارے پہنچنے سے پہلے وہ ٹیکس ادا کردیں۔
ریاست کے اندر ایک ریاست نہیں بنیں گے،اسٹیٹ بینک
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گڈزپرسیلزٹیکس وفاق کا دائرہ کارہے، یہ مجھے نہیں معلوم آج ہوں یا کل نہیں، اگراس عہدے پر رہا توسب کو انکم ٹیکس اور سیلزٹیکس بھی دینا پڑے گا، ملک کو اس وقت ٹیکس کی ضرورت ہے، ادھارلیکرملک چلایا جاتا ہے یہ نہیں چلے گا، بڑی بڑی گاڑیاں والے ٹیکس نہیں دیتے، دوملین لوگ ٹیکس دیتے ہیں، کم ازکم 20ملین لوگوں کوٹیکس دینا چاہیے، عمران خان مسٹرکلین، آپ کے دیئے گئے ٹیکسوں کی خردبرد نہیں ہوگی، میں توتنخواہ بھی نہیں لیتا ہم نے اس سسٹم کوٹھیک کرنا ہے۔
10کروڑ ڈالر کا آن لائن فراڈ، ایف آئی اے کا بڑا ایکشن:کون کون ہیں مجرم تفصیلات…
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ٹیکس توآپ کودینا پڑے گا، ٹیکسوں کا نظام خودکارہونے سے محصولات بڑھیں گے، ٹیکسوں کے نظام کوآسان بنایا جارہا ہے، جب لوگوں کوسہولت ہوگی توزیادہ ٹیکس بھی دیں گےجب ٹیکس اکٹھے نہیں ہوں گے تو ملک میں ترقی کیسے ہو گی؟ ٹیکسوں ادائیگیوں سےہی ملک میں پائیدارترقی ہوسکتی ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں تک پہنچیں گے، جوٹیکس ادا نہیں کرتے ان کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے۔