زرداری ہاوس میں اپوزیشن کی افطار پارٹی ،حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی افطار پارٹی کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے. افطار پارٹی میں مریم نواز خصوصی طور پر شریک ہوئیں. مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی بھی عید کے بعد ہو گی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے زرداری ہاوس میں اپوزیشن آج اکٹھی ہوئی، بلاول کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹئ میں سابق صدر آصف علی زرداری ،مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، آفتاب شیر پاو، لیاقت بلوچ، رضا ربانی،شیری رحمان ،مولانا فضل الرحمان جہانزیب جمالدینی، حاصل بزنجو،زاہد کان و دیگر نے شرکت کی. مریم نواز کے زرداری ہاوس پہنچنے پر بلاول نے استقبال کیا، اس موقع پر حمزہ شہباز بھی مریم کے ہمراہ تھے. بلاول اور مریم کی الگ سے ملاقات بھی ہوئی ہے. افطاری کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس کی‌صدارت آصف زرداری اور بلاول زردای نے کی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن کے آل پارٹیز کانفرنس ہو گی جس میں حکومت کے خلاف باقاعدہ تحریک کا اعلان کیا جائے گا. حکومت کے خلاف احتجاج پارلیمنٹ ہاوس کے اندر اور باہر ہو گا. اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا. اجلاس میں قومی حکومت کے مطالبے اور قبل از وقت الیکشن پر بھی بات چیت کی گئی.

حزب اختلاف کا افطار ڈنر ابو بچاؤ مہم ہے. مبشر لقمان

بلاول زرداری نے اجلاس میں کہا کہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا الگ منشور اور نظریہ ہے لیکن موجودہ حالات میں تمام جماعتوں کو ایک ہونا پڑے گا. کوئی جماعت اکیلا احتجاج نہیں کر سکتی. اس لئے سب متحد ہو کر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں.

اجلاس میں جماعت اسلامی کے نائب صدر لیاقت بلوچ بھی شریک تھے اپوزیشن کے اجلاس میں سینیٹر سراج الحق نے جانے سے معذرت کی تھی اور نمائندہ وفد بھیجا تھا.

Comments are closed.