زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا
باغی ٹی وی : جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری و دیگر ملزمان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، مقدمے کا ایک اور ملزم سید حسین فیصل جاموٹ وعدہ معاف گواہ بن گیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ فریال تالپور، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم سابق صدر آصف علی زرداری اور انور مجید پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے آصف زرداری کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آج فرد جرم عائد کی جانی ہے، شریک ملزم انور مجید کہاں ہیں ؟ وکیل نے بتایا کہ انور مجید کراچی کے ہسپتال میں ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹس موجود ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ہم نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔ فاروق نائیک نے اعتراض کیا کہ عبوری ریفرنس پر فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران
امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
واضح رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور دونوں نیب کی حراست میں ہیں، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں آصف زرداری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے بلاول ہاؤس سے گرفتار کیا تھا، بعد ازاں فریال تالپور کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا








