بالی وڈ کی اداکارہ زرین خان کا کہنا کہ میری بہت خواہش ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقے کی وادی سوات میں جاؤں جہاں سے میرے نانا کا تعلق ہے۔

باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارے کوممبئ سے اسکائپ پر ممبئی سے انٹر ویو دیتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ زرین کا کہنا تھا کہ ان کے نانا سوات سے ہیں اور وہ آزادی سے پہلے ہی بھارت آ گئے تھےمیرے نانا مجھے سوات علاقے کے بارے میں بتاتے رہتے تھے میں نے ان کی پرانی تصاویر دیکھں تو معلوم ہوا کہ وہ بہت خوبصورت جگہ ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ سوات جانا چاہتی ہیں لیکن ابھی حالات ایسے نہیں کہ میں وہاں جا سکوں دعا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات ٹھیک ہو جائیں اور وہ اپنے نانا کے علاقے سوات کا دورہ کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی مادری زبان کو زندہ رکھنا ضروری ہے لیکن میں پشتو کہ چند الفاظ ہی بول پاتی ہوں۔جب میری نانی زندہ تھی تو گھر میں کافی پشتو بولی جاتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری امی، خالائیں اور نانا نانی آپس میں پشتو میں بات کرتے تھےلیکن میں نے پشتو نہیں سیکھی میں پاکستان میں اپنے پشتون مداحوں سے ’پخیر راغلے‘ کہوں گی ۔

زرین خان نے موجودہ حالات کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران میں نے ایسے سارے کام کئے جو پہلے کبھی نہیں کئے تھے میں نے اس دوران کھانا پکانے سے لے کر گھر کی صفائی تک سارے کام کئے اور معلوم ہوا کہ یہ سب کرنا کتنا مشکل ہے۔

زرین خان نے فلمی کیرئیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کا شوق بالکل نہیں تھا اور میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ فلم انڈسڑی کا حصہ بنوں گی لیکن شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا-

بھارتی اداکارہ نے اس حوالے سے بالی وڈ سلطان سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کے لیے ہمیشہ سلمان خان کی شکر گزار رہوں گی کہ ان کی وجہ سے میں فلم انڈسٹری میں آئی۔میں انہیں ایک فین کی طرح ملی تھی اور اسی دن مجھے اچانک پتہ چلا کہ وہ مجھے اپنی فلم ’ویر‘ کے لیے کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

دنیا میں کہیں بھی امتیازی سلوک اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا انجلینا جولی

Shares: