زرنش خان بنی کرینہ کپور

ٹی وی ڈراموں سے شہرت پانے والی زرنش خان آج کل کافی چرچا میں ہیں اور چرچا میں ہیں وہ اپنی اس وڈیو کی وجہ سے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی کاپی کی ہے.وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زرنش خان گاڑی میں جا رہی ہیں اور سفر بھی وہ وادی ہنزہ کی خوبصورت سڑک پر کررہی ہیں.انہوں نے سر کو ڈھانپ رکھا ہے اور کرینہ کے انداز میں انہی کی فلم کے جب وی میٹ کے گانے پر خوبصورت سما باندھ رہی ہیں. وڈیو میں وہ کرینہ کپور کے انداز کو بہت خوبصورتی سے کاپی کررہی ہیں.دیکھنے والے اس وڈیو سے کافی محظوظ ہورہے ہیں، زرنش خان نے کرینہ کپور کی کاپی بہت ہی دلکش انداز میں کی ہے بلاشبہ وہ نہ صرف اچھی اداکارہ ہیں بلکہ بہت خوبصورت بھی ہیں.ان کے پرستار ان کو اس روپ میں خاصا سراہ

رہے ہیں.زرنش نے یہ وڈیو خود سوشل میڈیا پر شئیر کی، اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ ” ہمیشہ پہاڑوں میں ایسا کرنا چاہتی تھی لیکن اس چکر میں میرا فون ٹوٹ گیا ہے۔” اس وڈیو کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے. یاد رہے کہ زرنش خان سوشل میڈیا سے دور رہتی ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ میں اس لئے سوشل میڈیا سے زیادہ دور رہتی ہوں کیونکہ میں‌فضول قسم کی باتیں اپنے اور اپنی فیملی کے متعلق برداشت نہیں کرسکتی. انہوں نے کہا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں خود کو اس ماحول سے دور رکھوں. لیکن آج کل سوشل میڈیا پر زرنش خان کی وڈیو کافی وائرل ہورہی ہے اور ان کے مداح انہیں کافی سراہ رہے ہیں.

Comments are closed.