’9 مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں‘، زرتاج گل آبدیدہ ہوگئیں

زرتاج گل کی پشاور ہائی کورٹ میں موجودگی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے چیمبر پہنچ گئے،

زرتاج گل پشاور ہائیکورٹ میں موجود ہیں، زرتاج گل ضمانت کے لئے گئی تھیں تو پولیس انکی گرفتاری کے لئے پہنچ گئی،وکلاء کی بڑی تعداد بھی پشاور ہائیکورٹ میں موجود ہے، زرتاج گل نے کہا تھا کہ اگر ضمانت نہ ملی تو رات ہائیکورٹ کے احاطے میں گزاروں کی، یہاں سے نہیں جاؤں گی، زرتاج گل کے لئے بستر بھی پہنچا دیا گیا ہے

پشاور ہائیکورٹ نے رات دس بجے زرتاج گل کی ضمانت منظور کر لی
پشاورہائیکورٹ،زرتاج گل کی راہداری ضمانت کا کیس،عدالت نے سی سی پی او پشاور ایس ایس پی آپریشن کو ہائی کورٹ طلب کر لیا، ایس ایس پی آپریشن اور سی سی پی او کورٹ روم نمبر 1 پہنچ گئے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر عامر جاوید بھی عدالت پہنچ گئے ،عدالت میں زرتاج گل اور آئی ایل ایف کے وکلاء موجود ہیں،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم نے زرتاج گل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ، آج پشاور ہائیکورٹ میں کیا کچھ ہور ہا تھا کہ مجھے اسلام آباد سے آنا پڑا، اگر کسی کو انصاف نہیں دے سکتا تو مجھے استعفے دینا چاہئے، اگر میں نہ پہنچتا تو کیا یہ عورت ساری رات ہائی کورٹ میں گزارتی؟ آج گیٹ کے باہر میرے 22 گریڈ آفیسر رجسٹرار کی بے عزتی ہوئی ہے، کیا آپ پولیس میں 22 گریڈ کاآفیسر ہے؟کسی کو رات 2 بجے بھی میری ضرورت پڑے گی میں پہنچوں گا، زرتاج گل کی ضمانت منظور کرتا ہوں کوئی بھی گرفتار نہیں کرے گا،

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے زرتاج گل وزیر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی،عدالت نے پشاور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی گرفتاری سے روک دیا

ضمانت کے باوجود زرتاج گل کو گرفتار کیا تو میں جانوں اور آئی جی،ظلم ہو گا تو رات تین بجے بھی عدالت لگاؤں گا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
عدالت نے زرتاج گل کو کل 12 بجے تک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے اپنے پی ایس او کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں پولیس کی جانب سے بدتمیزی کا شکار وکلا بھی طلب، وکلا کی جانب سے نشاندہی پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی،زرتاج گل نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے کہا کہ اگر آپ مجھے ضمانت بھی دے دیں تو یہ مجھے گرفتار کریں گے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ اگر یہ آپ کو گرفتار کریں تو پھر میں جانوں اور ان کے آئی جی،سی سی پی نے عدالت میں کہا کہ زرتاج گل ہمیں کسی مقدمے میں مطلوب نہیں، گرفتار بھی نہیں کریں گے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ ہمارے کسی بھی وکیل کے ساتھ ظلم ہوگا تو میں 3 بجے بھی عدالت لگاؤں گا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ مسٹر ایس ایس پی زرتاج گل کو سیکیورٹی کے ساتھ اس کے گھر ڈراپ کریں،

تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل 9 مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے رو پڑیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا کہنا تھاکہ پتہ نہیں الیکشن لڑ رہی ہو یا کوئی جنگ، میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، ڈیرہ غازی خان میں الیکشن کمیشن کا عملہ یرغمال بنایا گیا تھا، ڈیرہ غازی خان میں جتنا کام میں نے کیا کسی اور نے نہیں کیا، میں آئین و قانون پر اعتماد رکھتی ہوں، پولیس فورس باہر مجھے گرفتار کرنے کھڑی ہےمجھے ضمانت دی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے، کسی بھی عدالت جا سکتی ہوں، پورا ملک ہمارا ہے، جب تک ضمانت نہیں ملتی یہاں سے نہیں جاؤنگی،جب میں نہیں گھبرائی تو ووٹرز بھی نہ گھبرائیں،زرتاج گل نے 9 مئی واقعات پر معافی مانگی اور کہا کہ نو مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں،اگر نو مئی کی مذمت کروانا چاہتے ہیں تو میں معافی مانگتی ہوںَ میں شہید کی بہن ہوں، چھ فٹ دس انچ میرے بھائی کا قد تھا، میں نے بھائی کی لاش اٹھائی ہوئی ہے، ہم شہیدوں کی بے حرمتی کیسے کر سکتے ہیں،وزیرستان جا کر اسکی قبر دیکھ لیں

زرتاج گل کی گرفتاری کا خدشہ
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل پشاورہائی کورٹ میں موجود ہیں۔خواتین پولیس اہلکاربار روم پہنچ گئیں اور زرتاج گل کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم انصاف لائرزفورم نے خواتین پولیس اہلکاروں کو بارروم سے باہر نکالنے کی کوشش کی،

زرتاج گل خاتون وکیل کے جعلی بہروپ اور جعلی لباس میں آج پشاور ہائیکورٹ آئیں،انکشاف
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خاتون صحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ زرتاج گل اور انکے شوہر وکیلوں کا لباس پہن کر پشاور ہائیکورٹ پہنچے تھے، غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ محترمہ جو ادھر ٹسوے بہا رہی ہیں پشاور ہائیکورٹ کے اندر چھپ کر بیٹھی ہوئیں؛ یہ ڈیرہ غازی خان کی رہائشی ہیں، اشتہاری مجرم قرار ہیں، قانون کو مطلوب ہیں، ان پر متعدد ایف آئی آرز ہیں (بشمول 2017/18 کے میرے اس کیس کے جہاں ان کیخلاف میں نے FIA میں شکایت درج کروائی تھی کہ کس طرح ان محترمہ نے میرے خلاف کردار کشی کی گھناؤنی اور رکیک غلیظ مہم چلائی)؛ یہ محترمہ پشاور ہائیکورٹ ضمانت کیلئے تشریف لائیں کیونکہ ان جیسی اکثریت کا خیال ہے کہ پشاور ہائیکورٹ PTI کی ہائیکورٹ ہے۔ عوام الناس کی اطلاع کےلئے اس عدالت میں محض ضمانت کا خرچہ دو لاکھ روپے ہے!!! یہ محترمہ ڈیرہ غازی خان (پنجاب) سے پشاور (خیبرپختونخوا) اور ان جیسے دیگر، “انصاف” لینے کیوں آ رہے ہیں؟؟ یہ محترمہ خود بھی خاتون وکیل کے جعلی بہروپ اور جعلی لباس میں آج پشاور ہائیکورٹ آئیں اور ان کے شوہر بھی وکیل کا جعلی بہروپ جعلی لباس پہنے ہوئے تھے ۔۔۔ واہ بھئی، جعلساز ہوں تو ایسے ۔۔۔
پشاور ہائیکورٹ کو بھی چاہئے کہ وہ انصاف کا ساتھ دے، تحریکِ انصاف کا نہیں ۔۔۔
علاوہ ازیں؛ ان محترمہ نے PTI کے اقتدار میں آنے اور خود وزیر بننے کے بعد کس کس طرح سے اپنے اوپر FIA کا وہ کیس جو میری شکایت پر درج تھا جس میں محترمہ اعترافِ جرم کر چکی تھیں اور انکی گرفتاری ہونی تھی؛ اپنی PTI کی حکومت اور وزارت کا کیسا ناجائز اور غلط استعمال نہیں کیا ان محترمہ نے تاکہ کیس انکے اوپر سے ختم ہو جائے اور کس کس طرح FIA کو ان محترمہ نے ڈرایا دھمکایا نہیں جب تک کہ غیرقانونی طریقے سے کیس ڈراپ نہیں کروا دیا ۔۔۔ سب ریکارڈ کا حصّہ ہے۔

ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

Leave a reply