وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے الزام لگایا ہے کہ وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے اور ساتھ پیغام لکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی جی خان نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر ماحولیات زرتاج گل نے دس لاکھ کی رشوت مانگی ہے جو انہوں نے دینے سے انکار کر دیا ، وہ اسکے خلاف قانونی کاروائی کرین گے
District Bar Association Dera Ghazi Khan alleges that the minister for environment & her husband asked for a 10 lakh bribe which he refused. He threatens legal action against the minister. pic.twitter.com/MhbnYNt6BE
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 3, 2020
ویڈیو نجی ٹی وی کی تھی جس میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ زرتاج نے ایک تقریب میں ڈی جی بار کے لئے چیک دیا،عظمت صاحب بھی کھڑے ہوئے تھے، جب چیک مل گیا تو عظمت نے کہا کہ اس میں آدھا ہمارا ہے جس پر مین نے کہا کہ یہ بار کے پیسے ہیں، اس میں ایک روپیہ بھی نہیں دے سکتا، ہم خود صرف 500 خرچ کر سکتے ہیں، اس نے کہا کہ کیش کروا دیں مین نے سمجھا مذاق کر رہے ہیں
زرتاج گل نے منیجر کو کہا کہ اس چیک کو کیشن نہیں ہونے دینا، میں نے انہیں دس لاکھ نہیں دیئے جس کی وجہ سے ڈی جی بار کا چیک ڈس آنر ہو گیا،کیش نہیں ہو سکا،اگر میں جھوٹ بولوں تو اللہ مجھ سے پوچھے گا، میں دس لاکھ دے دیتا تو پیسے مل جاتے لیکن ہم ایک روپیہ کسی کو نہیں کھانے دیں گے، زرتاج گل اور اسکا خاوند عظمت یہ مافیا ہیں،ڈرگ مافیا ہیں، یہ بھتہ خور ہیں.