خبردار ! رنگ گورا کرنے والی کریموں سے کینسر پھیل رہا ہے ، کاسمیٹکس کپمنیوں کے خلاف کارروائی شروع

0
109

اسلام آباد:رنگ گورا کیوں نہیں ہوتا یا رنگ گورا کرتے کرتے چہرہ بے رنگ ہوجاتا ہے اس کے متعلق زرتاج گل میدان میں آگئیں. اس سلسلے میں‌ وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے رنگ گورا کرنے والی سستی کریموں کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔اس سے پہلے بھی رواں ہفتے زرتاج گل ایک کانفرنس میں رنگ گورا کرنے والی کریمیں بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے چکیں تھیں

وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل نےاسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کاسمیٹکس کی وہ کمپنیاں جو مرکری ڈال رہی ہیں وہ ہوشیار ہوجائیں۔حکومت نے آج سے باقاعدہ کارروائی شروع کردی ہے. یہ کینسر کا سبب بن رہی ہیں . زرتاج گل نے کہا کہ رنگ گورا نہیں‌ہوتا بلکہ اس سے انسانی جسم میں ایسے کیمکل سرایت کر جاتے ہیں کہ چہرہ کو بالخصوص اور پورے جسم کو بالعموم نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے اور بہت سی شکایت موصول ہورہی ہیں.


زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے رنگ پر خوشی ہے، 10 روپے کی رنگ سفید کرنے والی کریمیں نقصان دہ ہیں۔دوسری جانب رنگ گورا کرنے والی کریموں کو محکمہ صحت نے بھی خطرناک ترین قرار دے دیا۔

کانفرنس میں اس کریم سے متعلق چیف ڈرگ کنٹرولر نے خبردار کیا ہے کہ ایسی کریمیں کینسر کا باعث بنتی ہیں۔دوسری طرف صوبائی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام رنگ گورا کرنے والی کریموں کے نمونے جمع کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف ڈرگ کنٹرولر نے خطرناک دھات سے بنی کریموں کے استعمال کو فوری روکنے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ زرتاج گل نے یہ حکم ماہرین کی طرف سے شکایات آنے کے بعد دیا جس میں کہاگیا تھا ہے رنگ گورا کرتے کرتے لوگ کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں.

یاد رہے کہ رواں ہفتے یہ زرتاج گل کی طرف سے رنگ گورا کرنے والی کریمیں بنانے والی کمپنیوں کے خلاف دوسرا بیان ہے. اس سے قبل بھی زرتاج گل ان کمپنیوں کی تیار کردہ کریموں سے ہونے والے نقصان کے متعلق اسلام آباد میں واضح کرچکی تھیں ،

Leave a reply