ذاتی ملازموں کو وزارتیں دیکر سندھ کو بنجر بنایا جارہا ہے

0
35

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی مذمت
‏ٹنڈوالہیار میں فریال تالپور کی نہر کی وڈیو کیوں بنائی، پی ٹی آئی رہنماء ایڈووکیٹ علی پلھ پر پانی چوری کا مقدمہ درج۔واقعہ پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا بیان ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایڈووکیٹ علی پلھ نے 11 نہروں کا پانی روک کر فریال تالپور کی نہر کو پانی دینے کی وڈیو بنائی تھی۔‏ایڈووکیٹ علی پلھ نے ٹنڈوالہیار کے آباد کاروں کےساتھ پانی کی مصنوعی قلت پر احتجاج کیا تھا۔پوری پارٹی اور آبادگار ایڈووکیٹ علی پلھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔جوتے اور پرس اٹھانے والے وزیر اپنی حیثیت بھول چکے ہیں۔

‏سہیل انور سیال پانی چور مافیا کے سرغنہ بنے ہوئے ہیں ٹنڈوالہیار میں 11 نہریں بند کرکے فریال تالپور کی بلغار نہر چلائی جارہی ہے۔بلغار نہر میں اس وقت بھی ضرورت سے زیادہ پانی موجود ہے

پیپلزپارٹی کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔‏ذاتی ملازموں کو وزارتیں دیکر سندھ کو بنجر بنایا جارہا ہے۔ٹنڈوالہیار میں سب انجینئر ایس ڈی او کی پوسٹ پر براجمان ہے۔سندھ میں پیپلزپارٹی پانی چوری کرکے دوسرے صوبوں پر الزام لگارہی ہے۔
سندھ کے آبادگاروں کا پانی سندھ حکومت سے چھین کر لیں گے۔ایڈووکیٹ علی پلھ کو حراساں کرنے والے اپنا قبلہ درست کریں ۔سندھ حکومت اپنے غلاموں کو آزمائے ہم سندھ کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔ایڈووکیٹ علی پلھ سندھ حکومت کی چوری دکھاتے رہیں گے۔

Leave a reply