بالی وڈ اداکارہ زینت امان جنہوں نے 80 کی دہائی میں ہیروئین کے تصور کو بدل کر رکھ دیا. انہوں نے اپنے بولڈ ڈریسز اور بہترین اداکاری کی وجہ سے شائقین کے دلوں میں جلد ہی جگہ بنا لی تھی. زینت امان کافی عرصہ سے بالی وڈ سے دور ہیں. حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام اکائونٹ بنایا اور اس پر وہ کافی متحرک ہیں، زینت امان اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر بات چیت کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا کہ ان کو خود پر بنے میمز بہت اچھے لگتے ہیں ، پہلے ان میمز کے بارے میںنہیں پتہ تھا کہ یہ کیا ہوتے ہیں لیکن میرے بچوں نے مجھے سمجھایا کہ میمز کیا ہوتی ہیں. میرے بچے مجھ پر اور میری بنی تصاویر پر میمز جب دکھاتے ہیں تو دل خوش ہوتا
ہے کہ لوگ کتنی محنت اور محبت کے ساتھ ایسا کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میمز میں پرانی تصاویر کا استعمال خوب ہے، ورنہ تو ان پرانی تصاویر کو اب کون دیکھنا پسند کرتا ہے. واضح رہے کہ زینت امان بالی وڈ کی وہ اداکارہ ہیںجن کو آج بھی ان کے مداح دیکھنا چاہتےہیں لیکن وہ بالی وڈ کی فلموں سے دور رہتی ہیں اور انہوں نے کافی برس سے کوئی فلم نہیں کی.