اسلام آباد ، عدالت پیشی کے موقع پر زیر حراست ملزم کو گولیاں مار دی گئیں

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں گولیاں چل گئیں، زیر حراست ملزم کو قتل کر دیا گیا

واقعہ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیش آیا، جہاں پولیس حراست میں ملزم کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول برآمد کر لیا، پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد کچہری میں ہتھکڑیاں لگے ملزم کو ذاتی دشمنی پر 4 گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

اسلام آباد کچہری میں سخت سیکورٹی میں ملزم پستول لے کر کیسے پہنچا؟ اس حوالہ سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ شہریوں کی سیکورٹی اور انکی جان و مال کی حفاظت کا ذمہ دار کون ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ حالت ہے اِسلام آباد کچہری کے۔ پولیس کے ہوتے ہوئے بندہ قتل۔ پھر ہنستے بھی ہیں کہ خان بلٹ پروف شیلڈز کیساتھ عدالت میں کیوں پیش ہوتا ہے۔۔۔۔ یہ آپکا دارلحکومت ہے۔۔!

ترجمان اسلام آباد پولیس کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری میں قتل کی واردات ،واقعہ وکلاء چیمبر کے قریب پیش آیا۔ ملزم سلمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قاتل اور مقتول کے درمیان رشتہ داری تھی۔کورال پولیس قتل کے مقدمہ 680/21 میں ملزمان کو پیشی کے لئے لائی تھی۔ پولیس ملزمان کو پیشی کے بعد عدالت سے واپس لارہی تھی۔ ملزم سلمان نے اچانک فائرنگ کردی جس سے زیرحراست ملزم زوار علی موقع پر دم توڑ ہوگیا۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔ سی پی او سیکیورٹی کو وقوعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ دینے کا حکم۔ وقوعہ میں پولیس ملازمان کی غفلت و لاپرواہی پر سخت ایکشن ہوگا۔

چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات

عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف

Leave a reply