مردان:لاہورجوہرٹاون دھماکہ:گاڑی کے سلنڈرمیں بارود نصب کرنے والےضیا خان نامی دہشگرد کے تہلکہ خیزانکشافات ،اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زیادہ نقصان پہنچانے کیلئے گاڑی میں نئی تکنیک کے ذریعے بارودی مواد سلنڈر میں فٹ کرنے والے ضیا خان نامی دہشگرد نے اہم انکشافات کر دیے-
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور دھماکے میں گاڑی کو لاہور منتقل کرنے میں معاونت کرنے والے دہشگرد ضیا خان کو گرفتار کر لیا ہے- ملزم نے گرفتاری کے بعد انکشاف کیا کہ دھماکے کے ذریعے زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کیلئے بارودی مواد کو نئی تکنیک کے ذریعے گاڑی کے سیلنڈر مین بھرا گیا تھا-
ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ لاہور میں داخلے سے قبل ہی بارودی مواد کو گاڑی میں فٹ کر دیا گیا- ملزم کے اس انکشاف کے بعد سکیورٹی حکام کی جانب سے گاڑی کی چیکنک کے حوالے سے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں-
ضیا خان نامی ملزم نے گاڑی کو لاہور میں داخل کرنے کیلئے سجاد حسین نامی شخص کی معاونت کی تھی- ملزم کو مردان سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے انکشاف کیا کہ گاڑی مردان سے لاہور منتقل کی گئی اور مردان میں ہی میں گاڑی میں بارودی مواد لوڈ کیا گیا تھا-
یاد رہے کہ اس واقعہ میں ملوث اکثرددہشت گرد گرفتارہوچکے ہیں جن میں ایک خاتون سہولت کار بھی شامل ہے