بھیرہ امیر السالکین حضرت پیر محمد شاہ نے تقریبا ایک صدی قبل جس علمی دینی کام کا آغاز کیا اسے ضیاالامت پیر محمد کرم شاہ نے پروان چڑھایا اور اسی شمع کو پیر فاروق بہاوالحق شاہ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں تفسیر ضیاء القرآن کی اشاعت کے 40 سال بعد اس کی 7 جلدوں کی تلخیص کرکے پیرفاروق بہاوالحق شاہ نے انہیں خلاصۃالقرآن میں سمو دیا ہے جس کا حکومتی سطح پر بھی اعتراف کر کے اس پنجاب کی 10 یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل کرلیا گیا ہے

ان خیالات کا اظہار بھیرہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کلب شاہین فاروقی پیر گروپ کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین حفصہ نیشنل سکول کے ایڈمنسٹریٹر میاں محمد سلیم الدین اور دیگر نے کیا اور انہوں نے کہا کہ پیرفاروق بہاول شاہ نے قدرت کی عطا کردہ صلاحیتوں کو زندگی کے ہر شعبہ میں استعمال کیا ہے سیاست کے بعد علم و ادب کے میدان میں انہوں نے اپنے عظیم والد کے تحقیقی کام کو آگے بڑھایا

اور مختصر عرصہ نے اعلی مقام حاصل کر لیا ہے ہےجو ہمارے علاقہ کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے خلاصۃ القرآن کو یونیورسٹی آف گجرات اور ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کے نصاب میں شامل کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ دیگر یونیورسٹیوں سے نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں مقررین نے کہا کہ خلاصۃالقرآن میں قرآن پاک کے تمام واقعات کو نہایت سلیقہ سے سمویا گیا ہے اور قاری کی تشنگی دور کرنے کے لیے ہر واقعے کی مزید تفصیل کے لیے تفسیر ضیاء القرآن کے صفات کے حوالہ جات دیئے گئے ہیں تقریب میں بھیرہ پریس کلب کے تمام ارکان کو خلاصۃالقرآن پیش کیا گیا

Shares: