باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
کراچی میں درندگی سفاکیت کا ایک اور واقعہ کمسن منیبہ کی تشدد زدہ لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی ہے، ایک روز قبل سات سالہ منیبہ لاپتہ ہوگئی تھی آج لاش کچرا کنڈی سے ملی ہے بچی پر تشدد کے نشانات بھی ہیں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا گیا ہے،لانڈھی مسلم آباد کالونی بچی کی رہائیش گاہ پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد پہنچ گئی، واقعہ پر اہل علاقہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش زیر تعمیر عمارت سے ملی ہے۔پرانی زیرتعمیر عمارت عارضی کچرا کنڈی بن گئی تھی۔جہاں سے لاش ملی ہے وہاں چاروں اطراف رہائشی علاقہ ہے بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی ہے اور لاش کو پلاٹ میں پھینکا گیا ہے۔
دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے گزشتہ روز کے دوران 8 لسٹڈ انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 3 لسٹڈ منشیات سپلائیر و فروش اور 0لسٹڈ گٹکا ماوا فروش ملزمان شامل ہیں۔ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ سرجانی، منگھوپیر، مومن آباد، پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ کے علاقوں سے عمل میں لائی گئیں ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 35 کلو سے زائد (535 پڑیاں) تیار مضر صحت گٹکا ماوا، 02 کلو 670 چرس اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کئے گئے ہیں ،گرفتار گٹکا ماوا فروش ملزمان میں حمید خان عرف کاکا ولد نوردین، ابراہیم ولد حمید عرف کینسر، یاسر ولد سرور، وہاب ولد یوسف اور سلیم ولد پیر محمد شامل ہیں۔جبکہ گرفتار منشیات فروشوں میں ندیم عرف پٹھان ولد شکور، لطیف عرف لطا ولد رزاق اور سکندر عرف سکو ولد اکرم شامل ہیں۔ملزمان عادی منشیات و گٹکا ماوا فروش ہیں اور قبل از بھی منشیات و گٹکا ماوا فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔
طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا
ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں
بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
اے ایس پی علینہ راجپرنےجوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6 جواری جوا کھیلتے ہوئے گرفتارکر لئے، ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے منظم کرائم اور سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اے ایس پی کینٹ علینہ راجپرنے تھانہ مکی شاہ کی حدود میں جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کاروائی کی، اے ایس پی علینہ راجپر نے ایس ایچ او تھانہ مکی شاہ سب انسپیکٹر رانا عبدالرزاق اور دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی،مخفی اطلاع پر عبرت پریس گاڑی کھاتہ کے قریب قائم جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 6 جواریوں کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتاری کرلیا گیا گرفتار جواریوں میں عبدالستار میراثی، منیر لاشاری، پریم سنگھ، ناصر شیخ، نادر شیخ اور ارشاد راجپوت شامل ہیں گرفتار جواریوں کے قبضے سے 9,000 روپے کیش، آکڑہ پرچیاں, تاش کے پتے اور موبائل فونز برآمد ہوئے گرفتار جواریوں کے متعلق مزید معلومات حاصل اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ مکی شاہ میں جوا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا








