انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا ،انسداد دہشت گردی عدالت نےعدم ثبوت کی بناپر تمام ملزمان کو بری کردیا ،
زیارت ریزیڈنسی نذرآتش کیس میں 15ملزمان نامزد تھے ،انسداددہشت گردی عدالت کے جج رحیم داد خلجی نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، آج عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور تمام ملزمان کو بری کر دیا، عدالت نے رواں ماہ ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا
کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی
سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت
استغاثے کے مطابق زیارت ریزیڈ نسی نذرآتش کیس میں 13ملزمان شامل تفتیش ہیں، جن میں سے 2 زیرحراست جبکہ 11 ضمانت پر ہیں۔ زیارت ریزیڈنسی نذرآتش کا واقعہ 2013ء میں پیش آیا تھا۔عمارت پر قریبی پہاڑوں سے راکٹ حملہ کیا گیا تھا جس سے تاریخی عمارت جل گئی تھی،
مرنا ، جینا کشمیریوں کے ساتھ ، محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا