اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ضیاء الدین یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ زیادتی افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 35 ہزار بچوں کے مستقبل کو نقل مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، اسکولوں کو سینٹر بنانے کے بعد سینٹرز پر عملہ ہی موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نقل مافیا امتحانی مراکز کا کنٹرول سنبھال کر امتحان کروارہے ہیں ، سندھ حکومت نے تعلیمی نظام کو طبقات میں تقسیم کردیا ہے ، وزیر محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز انتظامات میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بورڈ میں کوئی ناظم امتحانات تک موجود نہیں ، سندھ حکومت باالخصوص کراچی کی تعلیم پر سیاہ دھبا بن چکی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تعلیم دشمن جماعت کے خلاف اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے ، صوبے کو اناڑیوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے نہیں دیں گے۔

Shares: