سیالکوٹ:ماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنانا ہو گی.مظفر مختار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض ) ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنانا ہو گی.مظفر مختار

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت و ہیومین ٹریفکنگ سیالکوٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر طیب ورک، سماجی کارکن عبدالشکور مرزا، اشفاق نذر گھمن، قیصر ندیم سپال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ایجنسی محمد ساجد، صدر بھٹہ ایسوسی ایشن میاں محمد اکرم، انسپکٹر ماحولیات احمد یار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عصمت اللہ اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نیئر عباس کے علاوہ متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اے ڈی سی مظفر مختار نے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ایجنسی کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ بھٹہ پر کام کرنے والے ورکرز کو پیسپی میں رجسٹرڈ کریں اور ان پیسی کارڈز جاری کئے جائیں اس ضمن میں بھٹہ مالکان اپنے مزدوروں کی رجسٹریشن میں اپنا مکمل تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھٹہ پر کام کرنے والے مزدوروں کو پوری اجرت اور صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ دار ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیرون ملک بھیجنے والے غیر قانونی ہیومین ٹریفکنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے جبکہ عوام الناس کو آگاہی اور شعور دیا جائے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے سے باز رہے کیونکہ اس طرح آپ کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

Leave a reply