کرائے کے قاتل،173شوٹر لاہور میں،پنجاب میں13 ماہ میں 573 قتل کی اندھی وارداتیں

0
168
crime

لاہور میں کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل و غارت کا سلسلہ خطرناک حد تک بڑھنے لگا

لاہور میں 173 شوٹرز ابھی بھی موجود ہیں، پولیس ریکارڈ کے مطابق 13 ماہ کے دوران اندھے قتل کی 573 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ،اسپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ میں لاہور میں 200 شوٹرز کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔ 11 شوٹرز پولیس مقابلوں میں مارے گئے ، 13 گرفتار ہو کرمختلف جیلوں میں بند ہیں۔ اندھے قتلوں کی سب سے زیادہ وارداتیں لاہورمیں رپورٹ ہوئیں۔ لاہور میں107افرادکونامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتارا، 93افرادکیساتھ فیصل آباد دوسرے ،گوجرانوالہ 66قتل کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا، ملتان66،سرگودھا60،شیخوپورہ46،گجرات میں 50 افرادقتل ہوئے، ساہیوال34،پنڈی26،بہاولپور24،ڈی جی خان میں 21قتل ہوئے، اندھے قتلوں میں زیادہ تر پرانی دشمنیوں میں شوٹرزکواستعمال کیاگیا.

گزشتہ برس ماہ جولائی میں ڈیفنس اے پولیس نے شوہر کے اندھے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے آشنا کو 2شوٹرز سمیت گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیوی رانی بی بی،آشنا محسن بھٹی، 2شوٹرز شہزاد اور اجمل شامل ہیں،گرفتارملزم محسن بھٹی کے مقتول ظہور احمد کی بیوی رانی بی بی کے ساتھ 3سال سے تعلقات تھے،رانی بی بی نے ملزم محسن بھٹی کے ساتھ مل کر شوٹرز شہزاد اور اجمل کے ذریعے اپنے شوہر کو قتل کروایا،ملزمان نے گھر سے جاتے ہوئے ظہور احمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے،

طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

گزشتہ برس ماہ جون میں شوہر کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بیوی گرفتار کی گئی، ملزمان میں مقدس بی بی، اویس اور شوٹرز خلیل اور اندریاس شامل ہیں، بیوی نے دوران تحقیقات اعتراف کیا کہ بھائی کیساتھ مل کر شوٹرز کی مدد سے خاوند کو قتل کروایا، شوہر مجھے بھائی اویس سے ملنے سے منع کرتا تھا،اس لیے قتل کروایا،

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

گزشتہ برس 13 مئی کو پولیس نے ملزمان پکڑے، ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے جا رہے تھے کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے میں تین شوٹرز مارے گئے، پولیس حکام کے مطابق پولیس پارٹی پر حملہ چوہنگ کے قریب کیا گیا،گزشتہ برس 23 اپریل کو پولیس نے کرائے کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 شوٹر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا

جون 2022 میں پولیس نے فائرنگ، اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر محمد وسیم کو گرفتار کر لیا،ملزم نے گزشتہ سال چئیرمین پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسرز تھیٹرز ایسوسی قیصر ثناء اللہ کو مفت ڈرامہ نہ دکھانے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، ملزم تھانہ لٹن روڈ، گارڈن ٹاؤن، جنوبی چھاؤنی اور فیکٹری ایریا پولیس کو بھی مطلوب تھا

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

جنوری 2022 میں شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے تین خطرناک شوٹر ملزمان کو گرفتار کیا،پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ملزمان نے گزشتہ رات فیملی کو لوٹنے کی کوشش کی 15 کی کال پر پولیس کا فوری ریسپانس, پیچھا کرنے پر ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے دوران معجزانہ طور پر پولیس پارٹی محفوظ رہی پولیس نے کاروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں شہباز عزیز بٹ, ساجد علی اور ندیم شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 2پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے،

Leave a reply