ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری

لاہور ۔ 22 جولائی(اے پی پی )ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، اے سی رائیونڈ عدنان بدر اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے مشترکہ آپریشن کیا ۔ آپریشن کریم مارکیٹ اقبال ٹاؤن میں کیا گیا ۔ 08 ٹرک سامان کے قبضے میں لئے گئے اور 125 غیر قانونی سیل پوائنٹس کو ہٹا دیا گیا اور شاپس کے باہر جنریٹر رکھنے پر دکانداروں کو نوٹس جاری کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہےگا ۔

Shares: