مزید دیکھیں

مقبول

کراچی، ایک ماہ میں 13 افراد کو بلی کاٹ گئی

کراچی میں بلی کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ...

طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل

خیبر:طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے...

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو لندن میں احتجاج کا سامنا

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو لندن میں...

کم از کم ماہانہ اجرت کے مطابق تنخواہوں نا دینے والوں کیخلاف کارروائی

قصور ماہانہ کم اجرت ڈینے والوں کے خلاف کاروائی کا...

ضلع پونچھ میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی جہنم واصل

ضلع پونچھ میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی جہنم واصل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں،

مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مجاہدین کے ساتھ ایک جھڑپ میں بھارتی فوج کے افسر سمیت پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیر پنجال رینج میں کارروائی کے دوران ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور چار فوجی جوانوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ سات فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں،جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی شناخت بارے ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا

اطلاعات ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج میں روز بروز اضافہ کیا جارہا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق روزانہ کئی فوجی کانوائے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہورہے ہیں، پہلے ہی 9 لاکھ کے لگ بھگ فوج تعینات ہے، خدشہ ہے کہ بھارتی سرکار کوئی بڑی گھناونی سازش کرنے جارہی ہے۔

قبل ازیں جموں و کشمیر میں الگ الگ مقابلوں میں دو حریت پسند شہید ہو گئے ہی، خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے کھگند وری ناگ اور بانڈی پورہ کے شاہ گنڈ میں دو مختلف مقابلوں میں دو حریت پسند شہید اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سے قبل کھگند وری ناگ کے علاقے میں حریت پسندوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جب حریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور مقابلہ ضلع بانڈی پورہ کے گنڈجہانگیر میں شروع ہوا۔ انکاونٹر میں شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت امتیاز احمد ڈار کے طور پر ہوئی جو کہ پولیس کا کہنا ہے کہ تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تھا۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹر پر بتایا کہ وہ شاہ گنڈ بانڈی پورہ میں حالیہ شہری کے قتل میں ملوث تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان

چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan