ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر عاشورہ کے انتظامات میں مصروف ِعمل

0
39

ضلع وسطی میں محرم الحرام کے دوران عزاداری ،مجالس،جلوس اور میلاد شریف کی محفلوں کے پر امن انعقاد کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم اپنے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ مسلسل شب و روز مصروف عمل ہیں تاکہ عاشورہ محرم کے دوران مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے افراد سربلندی ِ اسلام کے لئے شہادتِ امام حسین ؑکی قربانی کی یاد تازہ کرنے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنے اپنے انداز سے مجالس ،جلوس اور میلاد شریف کی محفلیں پر امن طور پر منعقد کر سکیں ۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم ضلع وسطی کے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ نہ صرف امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کر رہے ہیں بلکہ انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کر رہے ہیں تاکہ عشرہ محرم کے دوران تقریبات باہمی مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ منعقد کی جاسکیں جبکہ دوسری جانب میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمدعلی زیدی بلدیاتی افسران کے ہمراہ عاشورہ محرم کے دوران صفائی ستھرائی ،جلوس کی گزرگاہوں پر گڑھوں کی بھرائی ،سڑکوں کی پیوند کاری اور رات کے وقت روشنی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ مجالس ،جلوس اور میلاد شریف کے انعقاد کے دوران عزاداروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی دوچار نہ ہونا پڑے اس سلسلے میں انہوں نے بلدیاتی افسران کو خصوصی ہدایت جاری کیں ہیں کہ امام بارگاہوں کے اطراف اور عوامی اجتماعات کے مقامات اور جلوسوں کی گزگاہوں پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روشنی کے انتظامات بہتر کئے جائیں تاکہ عزداری کی تقریبات کو بہتر طور پر منعقد کیا جاسکے ۔

Leave a reply