ننکانہ صاحبوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میںعید کی چھٹیوں کے دوران گندم ذخیرہ کرنے اور دوسرے اضلاع میں منتقل کرنے والوں کے خلاف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد،اسسٹنٹ کمشنرننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صبا ءسحر ،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سارا لونی،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈاکٹر حسنات آصف سمیت دیگر سپیشل مجسٹریٹس نے گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ہزاروں بوریاں گندم برآمد کرکے سرکاری گوداموں میں شفٹ کی گئیں۔
گندم ذخیرہ کرنے اور دوسرے اضلاع میں منتقل کرنے والوں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصوراحمد نے ذخیرہ اندوزوں اور دوسرے اضلاع میں گندم کی منتقلی کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈاکٹر حسنات آصف کی سربراہی میں گندم ذخیرہ کرنے والوںکے خلاف کاروائی کے دوران 40ہزار سے زائد گندم کے تھیلے برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لی گئی
جبکہ ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے تحت عید کی چھٹیوں کے دوران تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کی سربراہی میںمتعدد پرائیویٹ گوداموں،گھروں سمیت کمیشن شاپس کی چیکنگ کے دوران ہزاروںگندم کی بوریاں برآمد کرکے مالکان کے خلاف پرچے درج کروائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصورا حمد نے کہا کہ گندم ذخیرہ کرنے اور دوسرے اضلاع میں منتقل کرنے والوں کے خلاف آپریشن کو مذید تیز کیا جائے گا،گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ جاری ہے ۔