تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں محکمہ ہیلتھ و ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کی زیر نگرانی پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے پولیو مہم کل 29 مارچ سے شروع ہوئی تھی جو کہ 31 مارچ تک جاری رہے گی ، پولیو ورکرز گھر گھر جا کر 5 سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں

جبکہ ان ٹیموں کی مانیٹرنگ چاروں تحصیلوں کے ڈی ڈی ایچ اوز و اے سی خود کر رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر و محکمہ ہیلتھ کی جانب سے شہریوں سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے اور چھوٹے بچوں کو لازمی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ہدایت کی گئی ہے نیز پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پنجاب پولیس کے جوان کر رہے ہیں

Shares: