ظل شاہ کیس میں یاسمین راشد کی عبوری ضمانت منظور

0
50
بچے کا برین ڈیڈ ہوا تو والدین نے گردہ اور جگر ڈونیٹ کر دیا،یاسمین راشد نے بتائی تفصیل

ظل شاہ کیس میں یاسمین راشد کی عبوری ضمانت منظور

لاہور کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ ہلاکت کیس میں غلط بیانی کے مقدمہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ جبکہ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ31 مارچ تک ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے یاسمین راشد کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے اور1 لاکھ کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کنیز فاطمہ نے یاسمین راشد کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی۔ سابق صوبائی وزیر نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مقدمہ میں بلاجواز نامزد کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
انہوں نے استدعا کی کہ گرفتاری کا خدشہ ہے، شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ یاسمین راشد نے مزید کہا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی دی جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا تھا کہ ظلِ شاہ کیس میں شواہد مٹانے کے جرم میں یاسمین راشد، راجہ شکیل اور عمران خان گرفتار کیے جا سکتے۔

عامر میر کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ ظلِ شاہ کیس میں شواہد مسخ کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج ہو چکا ہے، پولیس ایک آدھ دن میں گرفتاری کرے گی۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد گاڑی چھپائی گئی، آپ ظلِ شاہ کو اسپتال چھوڑ کر بھاگ کیوں گئے؟ اس بات کا تین دن سے پتا تھا تو چھپ کیوں رہے تھے؟

Leave a reply