زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ، ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کا اہم اعزاز
باغی ٹی وی : زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ میزبان ٹیم گذشتہ روز 176 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان اننگز کی اہم بات ڈیبیوکرنے والے عمران بٹ کی نصف سنچری ہے .
پاکستان نے آج کے کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان 103 رنز سے کیا، عمران بٹ اور عابد علی 113 رنز کے مجموعے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔جہاں قومی ٹیم نے پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 135 رنز بنالیے، جبکہ خسارہ کم کرنے میں اسے مزید 35 رنز درکار ہیں۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز اب تک بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنالیے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔اس سے قبل ہوم ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستانی بولرز نے کمزور حریف زمبابوے کے بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے زمبابوین بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔
دونوں اسٹار بولرز نے 4، 4 وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ نعمان علی کے حصے میں آئی۔ زمبابوے کی جانب سے روئے کائیا 48، ڈونلڈ ٹریپانو 28 اور ملٹن شومبا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے