زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔زمبانوے نے میچ کا اغاز محتاط انداز سے کیا ہے اور کسی نقصان سے ٹیم کو 25 رنز تک بچائے رکھا
قومی ٹیم آخری میچ میں فتح حاصل کرکے کلین سوئپ کیلئے پرعزم ہے، شاہینوں نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس سے پہلے پاکستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں زمبابوے کو8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 135 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا تھا۔
قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔