زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی سے دورہ پاکستان کیلئے اضافی میچز کی درخواست کر دی

باغی ٹی وی : زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی سے دورہ پاکستان کیلئے اضافی میچز کی درخواست کر دی، زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق زمباوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے دوران شیڈول کے علاوہ چند اضافی میچزکھیلنے کی درخواست کی ہے، پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ کی درخواست پر غور شروع کر دیا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آنے کا امکان ہے۔ مہمان ٹیم پاکستان آکر دو ہفتے کا قرنطینہ کرے گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے.
اضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیشتر سیزن بری طرح متاثر ہو چکا ہے اور مالی بحران میں مبتلا زمبابوین کرکٹ بورڈ اپنی بقا کے راستے تلاش کر رہا ہے جبکہ گلوبل ایونٹس ملتوی ہونے کے سبب آئی سی سی کی جانب سے ملنے والے ممکنہ فنڈز کی فوری امید بھی ختم ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ کرونا کی وجہ سے دنیا بھر میں‌ کھیلوں کی سرگرمیاں‌ جاری ہوچکی ہیںِ اس سلسلے میں‌پاکستان کی ٹیم دورہ انگلینڈ‌پر ہے. جس اسی طرح دیگر ایونٹ‌ بھی جاری ہیں‌.

زمبابوین کرکٹ حکام نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے آمادگی ظاہر کردی

Shares: