ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، پی پی نے میدان مار لیا

0
19

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی سیٹ چھین لی

پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، این اے 249 ضمنی الیکشن کے 276 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک کے نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے ، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کرپانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے ہیں

دوسری جانب الیکشن میں تمام پارٹیوں نے دھاندلی کے الزامات لگائے اور نتائج تاخیر سے آنے پر الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا جس پر ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو ہمیں بتائے ہم کارروائی کریں گے قانون کے مطابق سنا جائے گا دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ویسے کمال کر دیا الیکشن کمیشن نے۔ 10گھنٹے گزر گئے کراچی میں چند ہزار ووٹوں کا رزلٹ نہ دے سکے۔ اور تو اور ہر پارٹی دھاندلی کا شور مچا رہی ہے۔ کوئی ایک نہیں جو رزلٹ سے خوش ہو۔ ٹرن آؤٹ صرف 9.6 %. رمضان میں اور کرونا کی خطرناک صورتحال میں الیکشن کروانا سمجھ سے باہر ہے۔

Leave a reply