بالی وڈ کے اداکار وویک اوبرائے جنہوں نے بالی وڈ انڈسٹری می قدم رکھا تو انہیں نہیں پتہ تھا کہ انہیں ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی میسر آئیگا . ان کی قسمت کی دیوی نے ان کا ساتھ دیااور انہیں ایشوریا رائے کے ساتھ فلم میںکام کرنے کا موقع میسر آیا ، اس کے بعد ان کی دوستی اور افئیر کے چرچے بھی ہوئے لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہو سکا، معاملہ اس وقت بگڑا جب وویک اوبرائے نے سلمان خان کے خلاف پریس کانفرنس کر دی اور یوں وویک اوبرائے کے کیرئیر پر فل سٹاپ لگ گیا ، اس دوران وہ کافی پریشان رہے ، وویک اوبرائے کہتے ہیںکہ
وہ وقت میری زندگی پر بہت بھاری تھا میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا ، مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ میںکیا کروں ، ہر وقت دل و دماغ کو پریشانی گھیرے رکھتی تھی، ایسے میں میرے گھر والوںنے مجھے سہارا دیا ، مجھے مشکل وقت سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی. ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میرے دماغ میں مایوسی کی وجہ سے نیگٹیو سوچیں آنے لگیں.میرے گھر والوں نے ایسے وقت میں مجھے اکیلا نہیں چھوڑا اور مجھے اس مشکل سے نکال کر ہی دم لیا. میں اس وقت کو اب یاد نہیں کرنا چاہتا کیونکہ وہ وقت میری زندگی کا مشکل اور مایوس ترین وقت تھا جو کاٹے نہیں کٹتا تھا.