آج سے لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز ہو رہا ہے

0
55

ہر سال ہم ٹی وی ایک برائیڈل کیٹیور ویک کا اہتمام کرتا ہے اور اس میں نہ صرف اسٹیبلش بلکہ نئے ڈیزائنرز کو بھی اپنی کلیکشنز لوگوں کے سامنے رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے. اس سال برائیڈل کٹیور ویک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہد آفریدی کا برینڈ اپنی مینز وئیر کلیکشن متعارف کروانے جا رہا ہے. تین روزہ اس برائیڈل ویک میں ملک کے نامور اور مشہور ڈیزائنرز اپنی کلیکشنز متعارف کروائیں گے اور معروف ماڈلز ان کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کریں گے. گزشتہ روز تمام دن اور رات گئے تک ماڈلز اپنے اپنے شوز کے لئے ریہرسلز کرتی رہیں. آمنہ بابر اور گیتی آراء ریمپ پر واک کرنے کی پریکٹس کرتی رہیں.

یاد رہے کہ برائیڈل کٹیور ویک میں جدید ٹرینڈز کے مطابق تیار کردہ عروسی جوڑوں کی نمائش کی جاتی ہے. ایسے برائیڈل شوز دلہنوں کے لئے کافی آسانی کر دیتے ہیں کیونکہ ان کو اپنی شادی کے جوڑے بنانے کےلئے کافی مدد مل جاتی ہے ان کے لئے فیصلہ کرنا آسان ہوجاتا ہے کہ انہوں‌نے کس ڈیزائنر کا جوڑا زیب تن کرنا ہے یا کیسا لباس زیب تن کرنا ہے . ہم برائیڈل کٹیور ویک میں شرکت کرنے کےلئے کراچی اور مختلف شہروں سے ماڈلز لاہور پہنچ چکے ہیں‌.

Leave a reply