صیہونی حکومت سخت بمباری کے باوجود بھی فلسطینیوں کا جزبہ جہاد ختم نہ کرسکی: روس

0
59

ماسکو:صیہونی حکومت سخت بمباری کے باوجود بھی فلسطینیوں کا جزبہ جہاد ختم نہ کرسکی:اطلاعات کے مطابق روس کا کہنا نہے کہ خود ساختہ اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے جزبہ جہاد کوختم نہ کرسکی بلکہ اس کے بعد جزبہ جہاد میں اضافہ ہوا ہے

اسی حوالے سے روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوج غزہ میں بمباری کے دوران حماس کی عسکری صلاحیت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی استقامتی محاذ کی دفاعی صلاحیت حیران کن ہے، جنہوں نے راکٹوں سے اسرائیل کے نئے علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی دفاعی کارکردگی کا ثبوت پیش کیا۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو میں روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا خیال تھا کہ وہ شدید بمباری سے غزہ میں حماس کی عسکری صلاحیت کو تباہ کر دے گا، مگر اسرائیل اپنے اس مشن میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

Leave a reply