زیارت میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے باعث سردی بڑھ گئی-
باغی ٹی وی : کوئٹہ میں بھی سردی میں اضافہ ہوگیا، گاڑیوں کے شیشوں پر پڑی اوس برف بن گئی اس کے علاوہ کشمیر کی وادی نیلم کے مختف علاقوں میں دو روز کے وقفے کے بعد دوبارہ بارش اور برف باری ہوئی –
بچوں کی جھیل میں ڈوب کر ہلاکت کی خبرنے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی…
خیبر کی بالائی وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ۔
رپورٹس کے مطابق اسکردو اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، راولاکوٹ میں منفی تین، کوئٹہ منفی دو اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل کالجز اور اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 26 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
جنوب مغربی امریکہ کی آب و ہوا مسلسل گرم اور خشک،بوٹانیکل گارڈن تتلیوں کے لیےبہترین…
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 سے 31 دسمبر کے دوران ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں ٹیچنگ ونان ٹیچنگ اسٹاف موجود رہیں گے۔
اس سے قبل سندھ بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کیا جا چکا ہے اور محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں 21 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھٹیوں کی سمری کی منظوری دے دی۔