مداحوں کی جانب سے شادی کی آفرز ملتی رہتی ہیں زباب رانا

میرے مداحوں کی جو میرے لئے دیوانگی ہے اس کے میرے پاس بہت سارے قصے موجود ہیں
zubab rana

ٹی وی کی معروف اداکارہ زباب رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ مجھے اپنے مداحوں کی جانب سے شادی کی آفرز آتی رہتی ہیں اور جہاں بھی جاتی ہوں یہ سوال ضرور ہوتاہے کہ میں شادی کب کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے پھول بہت پسند ہیں اور ایک بار میں ایک جگہ شوٹنگ کررہی تھی وہاں میری گاڑی پر کسی مداح نے پھولوں کا گدلستہ رکھ دیا اس گلدستے میں‌تین سو پھول تھے جو کہ بہت خوبصورت تھے اور ساتھ میں‌ایک نوٹ لکھ کر رکھا کہ آپ جیسی ہیں ویسی ہی رہیے گا ، بالکل نہ بدلیے گا، میں‌اس مداح سے بہت متاثر ہوئی کیونکہ پھول میری کمزوری ہیں اور میں پھول دینے والے مداح کے ساتھ ملنا چاہتی تھی.

انہوں نے کہاکہ ”میری خوش قسمتی ہے کہ میرے مداح مجھے بہت پسند کرتے ہیں”، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ چاہتےہیں کہ میں ان کو ہمیشہ نظر آتی رہوں. میں آج جو بھی ہوں ان کے پیار اور محبت کی وجہ سے ہوں. میرے مداحوں کی جو میرے لئے دیوانگی ہے اس کے میرے پاس بہت سارے قصے موجود ہیں میں دراصل انجوائے کرتی ہوں اور خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے چاہنے والے موجود ہیں.

راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

Comments are closed.