
معروف اداکارہ زباب رانا جو اکثر سنجیدہ کردار کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اور دراصل سنجیدہ کردار ہی انکی پہچان ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ میری فیملی نے مجھے ہمیشہ ہی بہت سپورٹ کیا ہے ، جب میںنے شوبز میں آنے کا ارادہ کیا تو میری فیملی نے کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی اور میرا ساتھ دیا انہوں نے مجھ پہ میری صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے تم اپنی قسمت اس شعبے میںآزما لو. انہوں نے کہا کہ چاہے میری فیملی کی جتنی مرضی سپورٹ میرے ساتھ رہی ہو لیکن ایک بات جومیں ان کے بارے میںبتانا چاہتی ہوں وہ یہ ہے
کہ ”انہوں نےآج تک میرا ایک بھی ڈرامہ نہیں دیکھا، ان کو میرے کسی ایک ڈرامے کا نام نہیںپتہ ”، ان کو میرے کسی کردار کا نہیں پتہ ، وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ میں آج تک کتنے ڈرامے کر چکی ہوں لیکن اس کے باوجود ان کا مجھ پہ یقین اور ان کی سپورٹ مجھے اچھا اور بہترین کام کرنے کا حوصلہ دیتا ہے. یاد رہے کہ زباب رانا نے جب شوبز انڈسٹری میںقدم رکھا تو ان کا کوئی گاڈ فادر نہیں تھا انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے شوبز انڈسٹری میںاپنا ایک نام اور مقام بنا لیا.