ہمارے بچے چین میں زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں اورآپ ہمیں کہانیاں سناتے ہیں‌ : زلفی بخاری، ظفر مرزا کوبہت شرمندگی اٹھانا پڑگئی

سلام آباد:ہمارے بچے چین میں زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں اورآپ ہمیں کہانیاں سناتے ہیں‌ : زلفی بخاری، ظفر مرزا کوبہت شرمندگی اٹھانا پڑگئی ،گھیرے میں آگئے ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور زلفی بخاری کی بات سننے سے انکار کر دیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے بچوں کو جلد از جلد واپس لایا جائے۔

بدھ کو اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت، معاون خصوصی برائے تارکین وطن زلفی بخاری کے ہمراہ طلبہ کے والدین کو بریفنگ دینے کے لیے پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا اور زلفی بخاری سٹیج تک پہنچے ہی تھے کہ طلبہ کے والدین نے اونچی آواز میں بولنا شروع کر دیا کہ ’ہمارے بچوں کو واپس لاؤ۔‘اس دوران والدین کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہو سکی اور انہوں نے آگے بڑھ کر سٹیج کا گھیراؤ کیا۔

ڈاکٹر طفر مرزا نے بات کرنے کی کوشش کی تاہم شور کم نہ ہوا، والدین میں ایک شخص نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:’جب آپ نے ہمارے بچوں کو واپس لانا ہی نہیں تو آپ سے بات کرنے کا کیا فائدہ۔‘

Comments are closed.