عمران خان زلفی بخاری سے کیوں محبت کرتے ہیں ،اہم وجہ سامنے آگئی ،منفرد خوبیاں اوردرد دل رکھنے والا انسان

0
64

اسلام آبادعمران خان زلفی بخاری سے کیوں محبت کرتے ہیں ،اہم وجہ سامنے آگئی ،منفرد خوبیاں اوردرد دل رکھنے والا انسان ،ااطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری وہ کام کرتے ہیں جودوسرے نہیں کرپاتے ، وہ اس وقت دیارغیرمیں پاکستانیوں کے لیے جدوجہد کررہا ہوتا ہے جب کسی طرف سے بھی کچھ کرنے کی امیدیں دم توڑ رہی ہوتی ہیں،بیرون ممالک پاکستانیوں کے لیے بہترین روزگارکی فراہمی زلفی بخاری کا خاصہ رہی ہے ، اوریہ مشن جاری ہے ،

ذرائع کے مطابق جہاں ایک طرف دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کےبڑے بڑے ممالک نہ صرف غیرملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کررہے ہیں بلکہ اپنے ہی شہریوں‌سے روزگارچھین رہے ہیں ، ایسے میں اگرکسی نے پاکستانیوں کے روزگار کی فکر کی ہے تو اس کا نام زلفی بخاری ہے،

اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کویت کی درخواست پر 600 ہیلتھ ورکرز کو کویت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کو ملک میں ملازمت فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ایچ آرڈی زلفی بخاری نے کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی کانفرنس کی جس میں کرونا کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔زلفی بخاری نے بتایا کہ کویتی حکام کی درخواست پر پاکستان نے 600 ہیلتھ ورکرز کو کویت بھیجنےکا فیصلہ کیا، ہیلتھ ورکرز میں نرسز اور ڈاکٹرز شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کویت میں پھنسے 5500 پاکستانیوں کیلئےخصوصی پروازیں چلانے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ دو ہفتوں میں 4 پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے۔

معاونِ خصوصی نے بتایا کہ ہر ہفتے 12000 پاکستانیوں کو بیرون ممالک سے واپس لانے کے قابل ہو گئے ہیں، کرونا کی وجہ سے بیرونِ ممالک میں بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کے لیے پورٹل بنایا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس آنے والے بے روزگار افراد کا ڈیٹا جون تک پورٹل پر موجود ہوگا، بے روزگار پاکستانیوں کو اپنے ہی ملک میں روزگار فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائے گا، بہت جلد مفت ویزا توسیع کے لئے کویت کے لیبرمنسٹر سےبات کروں گا۔

Leave a reply