زلفی بخاری نیب میں پیش ہو گئے

0
38
nab pindi

اختیارات کے ناجائز استعمال کا معاملہ ، پی ٹی آئی رہنماء ذولفی بخاری نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے

تحقیقاتی ٹیم ذلفی بخاری کا بیان ریکارڈ کر رہی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے برطانیہ سے فنڈز کی غیر قانونی طور پر منتقلی سے متعلق سوالات کیے، تفتیشی افسر نے سوال کیا کہ بحریہ ٹاؤن سے خریدی گئی زمین کا ریکارڈ ہمراہ لایئ ؟القادر یونیورسٹی کی زمین سے متعلق بھی ریکارڈ پیش کریں،

نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ القادر یونیورسٹی کو ملی زمین میں زلفی بخاری کا کردار اہم ہے، بحریہ ٹاؤن اور القادرٹرسٹ کے درمیان معاملات مبینہ طور پر زلفی بخاری نے طے کرائے ،اس سے پہلے بھی نیب راولپنڈی نے اسی کیس کے سلسلے میں القادر یونیورسٹی سے متعلق ریکارڈ طلب تھا، زلفی بخاری کو ماہ دسمبر میں بھی طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے اور نہ ہی نیب کے سوالوں کا جواب دیا تھا، جس کے بعد نیب نے اب دوبارہ نوٹس جاری کیا تھا، آج زلفی بخاری نیب میں پیش ہو گئے ہیں

زلفی بخاری عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہیں اور اب تو انکی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ آڈیو لیکس بھی ہو چکی ہیں جس کے بعد زلفی بخاری خبروں میں ان ہیں، زلفی بخاری کو نیب نے پہلے بھی طلب کیا تھا،تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے

یاد رہے کہ القادر یونیورسٹی کی زمین جہلم کے علاقے سوہاوہ کے نواحی قصبے بکرالا میں ظاہر کی گئی ، نیب کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ 176 کنال 14 مرلے زمین جو ظاہر کی گئی ہے اس کی خریداری کی رسیدیں بھی پیش کی جائیں

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

Leave a reply