زیورخ سے کراچی سپیشل ایئر ایمبولینس کی آمد ، کون ہو سکتا ہے ؟

باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق، زیورخ سے کراچی کے لیے ایک سپیشل ایئر ایمبولینس پہنچی ہے جس میں‌ کسی خاص‌ شخصیت کی آمد کا کہا جا رہا ہے . ذرائع کے مطابق اس ایمبولینس میں کسی خاص فرد کی ڈیڈ باڈی ہے . بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو لایا گیا ہے جو کہ کافی علیل ہیں اور علاج کے لیے باہر تھے. اس افواہ کی اگرچہ پی پی پی نے اس بات کی تردید نہیں‌کی ہے .

پاکستان ایوی ایشن “ نامی فیسبک پیج اور ویب سائٹ نے اپنی معلومات کی بنیاد پر دو سکرین شاٹس شیئر کیے ہیں جس میں جہاز کی منزلیں دکھائی گئیں ۔ ویب سائٹ کا کہناتھا کہ سویٹزرلینڈ کے شہر زیورخ سے ایک ایئر ایمبولینس ” بمبارڈیئر چینلنجر 650“ کراچی پہنچی اور کچھ وقت کے بعد اس نے کراچی سے لندن کے ” لیوٹن “ ایئر پورٹ کے لیے پرواز بھری ہے
سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ہیں کہ یہ پرواز مبینہ طور پر سابق صدر آصف زرداری کیلئے بک کی گئی ہے تاہم ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ یہ تصدیق ہوئی ہے کہ آصف زرداری اس وقت ملک میں ہیں ۔

واضح‌ رہے کہ ایئر ایمبولینس کے اخراجات چارٹرڈ طیارے سے کئی زیادہ ہوتے ہیں اور اسے بک کروانے والاشخص کوئی چھوٹا آدمی نہیں ہو سکتا یہ پرواز خصوصی طور پر زیورخ سے پاکستان پہنچی اور پھر لندن کیلئے روانہ ہوئی ۔ سوشل میڈیا اس بارنے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں. ںکہ آخر کار یہ ایئر ایمبولینس کس کیلئے بک کی گئی ہے ، ابھی تک اس شخصیت کا نام سامنے نہیں آ سکا ہے

Shares: