ماہر تعلیم اور ملالہ فنڈ کے شریک بانی ضیاء الدین یوسف زئی کی کتاب "اسے پرواز کرنے دو” اب آپ پشتو ترجمہ میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ حال ہی میں پشتو زبان میں شائع ہونے والی ضیاء الدین یوسف زئی کی کتاب کا پشتو عنوان ہے "ھغہ الوت تہ پریردی” اس کا ترجمہ کیا ہے مصنف ہمدرد یوسفزئی نے اور تدوین و ترمیم کی ہے معروف لکھاری فضل ربی راہی نے جبکہ اس سے قبل بھی راہی انگریزی کتاب  "لٹ ہر فلائی” کا اردو ترجمہ "اسے پرواز کرنے دو’ میں کرچکے ہیں۔ واضح رہے انگریزی کتاب میں شریک مصنف معروف مصنف لوئس کارپینٹر تھی۔

اس حوالے سے ضیاء الدین یوسف زئی نے ان کی کتاب کا پشتو میں ترجمہ کرنے پر مصنف ہمدرد یوسفزئی اور تدوین و ترمیم کیلئے مصنف فضل ربی راہی کا شکریہ ادا کیا۔
ضیاء الدین لکھتے ہیں: "یہ کتاب میری زندگی کے مسلسل اتار چڑھاو کی کہانی ہے جو زندگی میں پہلی بار شائع ہوئی تھی” 
یہ کتاب شائع کی ہے شعیب سنز پبلیکیشن والوں نے اور اس کتاب کو سوات شعیب سنز پبلشرز اینڈ بک سیلرز سوات مارکیٹ مینگورہ سے جبکہ پشاور میں یونیورسٹی بک ایجنسی (خیبر بازار) بک ہاؤس (شیخ یاسین ٹاور، ارباب روڈ) اور اسلام آباد سے سعید بک بینک جناح سپر مارکیٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے.
”هغه الوت ته پریږدئ“زما د ژوند د پرله پسې بدلون او نشیب وفراز قیصه ده چه په وړومبي ځل د Let Her Fly په نوم په ۲۰۱۸ کښې چاپ شوې وه. د نو موړي افسانه نګار ډاکټر همدرد مشکور یم چه دغه قیصه ئې پښتو ته اوژباړله. @yousazay 🙏
د ملګري فضل ربی راهی د اعلی ايډیټنګ هم ډیره 🙏@frrahi
1/2 pic.twitter.com/wkqXNLX7ZG— Ziauddin Yousafzai (@ZiauddinY) July 3, 2022
یہ  کتاب اب تین زبانوں اردو، پشتو اور انگریزی ترجمہ میں موجود ہے۔ 
سوشل میڈیا پر "اسے پرواز کرنے دو” کا پشتو ترجمہ آنے کے بعد صارفین خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضیاء الدین یوسف زئی کو مبارک باد دے رہے ہیں اور اس کتاب کو پڑھنے کیلئے بے تاب بھی دکھائی دیتے ہیں۔

سینئر صحافی رحمان بونیری ضیاء الدین یوسف زئی کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ: "اس کتاب کا مترجم ہمدرد یوسفزئی بہت باصلاحیت اور ذہین لکھاری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ترجمہ بھی بہت خوبصورت ہوگا۔
اگرچہ میں نے یہ کتاب انگریزی میں پڑھی ہے لیکن پشتو میں بھی پڑھوں گا۔”








