امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج نے مظفرگڑھ میں یو ایس ایڈ کی جانب سے بننے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ،سہولت سنٹر اور ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا.مظفرگڑھ کے علاقے دستی والا کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج اور مشیروزیر اعلی پنجاب سردار عبدالحئی دستی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا.یو ایس ایڈ کی جانب سے 16 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے علاقے کو لوگوں کو صاف پانی کی سہولیات میسر آئینگی.بعدازاں امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے ڈی سی آفس میں 80 لاکھ روپے کی مالیت سے بننے والے شہری سہولت سنٹر اور آواز خلق ہیلپ لائن کا افتتاح کیا.یو ایس ایڈ کی جانب سے بنائے گئے شہری سہولت سنٹر کے ذریعے ڈومیسائل،مصدقہ نقول،روٹ پرمٹ سمیت دیگر سہولیات ایک چھت تلے میسر آئیں گی.جبکہ یوایس ایڈ کی جانب سے بنائی گئی ہیلپ لائن 1718 کے ذریعے شہری مختلف سرکاری محکموں کے حوالے سے شکایات ریکارڈ کراسکیں گے.اس موقع پر امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے ضلع مظفرگڑھ میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 40 روپے مالیت کے پراجیکٹس جاری ہیں جس سے مقامی آبادی مستفید ہوگی.
امریکن قونصل جنرل نےمظفرگڑھ میں مختلف عوامی منصوبوں کا افتتاح کردیا

Latest from متفرق

اپووا اور ادیبوں کی افواج پاکستان سے یکجہتی.تحریر:طارق نوید سندھو
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پاک بھارت تعلقات میں ایک نیا موڑ اُس وقت آیا جب بھارت نے پہلگام ڈرامے کا سارا الزام حسب

صنعتی میدان اور یونیورسٹی تعلیم میں باہمی تعاون بہت ضروری ،ڈاکٹر عتیق الرحمان
پاکستانی معاشرے کے لیے اہم وہ یونیورسٹیاں ہیں جو ملک کو دانشورانہ سرمایہ فراہم کر سکتی ہیں ، نیز اعلی تعلیم کو قومی ترجیحات

"پاک بھارت جنگ بندی ایک سازش” تحریر : عائشہ اسحاق
کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان سیز فائر کے نام پر ایک سازش کا شکار ہوا۔ وہ مقاصد آج بھی ادھورے رہ گئے جن

وسیم جتوئی: ترقی اور خدمت کا روشن نام
وسیم جتوئی: ترقی اور خدمت کا روشن نام تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفےٰ بڈانی جنوبی پنجاب کا ڈیرہ غازی خان ڈویژن تاریخی طور پر ترقیاتی پسماندگی کی

مال کی حوس فتنہ اور اسی فتنے کانام دنیا ہے،تحریر:ظفر اقبال ظفر
دنیا کی بناوٹ کو اس کے وجود کے اعتبار سے دیکھتا ہوں تو زمین پر ہوئی ساری کی ساری تخلیق قدرت کی مصوری کا